دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی گلوکار اورتحریک انصاف کے رہنماءابرارالحق کو دبئی ایئرپورٹ پرروک لیاگیاہے ۔ ذرائع کے مطابق ابرارالحق دبئی پہنچے جہاں اُن کے پاس موجود پاسپورٹ پر دبئی کا ویزانہیں تھا جس پر امیگریشن حکام نے اُنہیں حراست میں لے لیاتاہم پاکستانی قونصلیٹ کے ترجمان کاکہناتھاکہ ابرارالحق کو گرفتار نہیں کیاگیابلکہ روکاگیاہے، وہ اصل پاسپورٹ پاکستان چھوڑآئے ہیں۔ ذرائع نے بتایاکہ پاکستانی قونصلیٹ کا عملہ پہنچ چکاہے اوردستاویزات آنے تک تحریک انصاف کے رہنماءکو ملک میں رہنے کی اجازت کیلئے سفارتخانے کی طرف سے تحریری درخواست کردی گئی ۔ امید کی جارہی ہے کہ دوسرے پاسپورٹ پر ویزا جاری کرکے ابرارالحق کو دبئی میں داخلے کی اجازت دے دی جائے گی تاہم ترجمان کاکہناتھاکہ ا ب یہ اماراتی حکام پر ہے کہ وہ اس خط کی بنیاد پر انہیں ملک میں رہنے دیتے ہیں یا نہیں۔ بتایاگیاہے کہ جس پاسپورٹ پر ویزاجاری کیاگیا، وہ پاسپورٹ ابرارالحق کے پاس موجود نہیں ۔ ابرارالحق کے ترجمان کاکہناتھاکہ گلوکار کو گرفتار نہیں کیاگیا، نام میں ایک حرف کے فرق کی وجہ سے روکاگیا۔